متحدہ قومی موومنٹ جرائم پیشہ افراد کا گڑھ بن چکی تھی،حکومت نے ان پر ہاتھ ڈالا تو تکلیف ہوگئی،عبدالنبی بنگش

جمعہ 30 جنوری 2015 16:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما عبدالنبی بنگش نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ جرائم پیشہ افراد کا گڑھ بن چکی تھی اب حکومت نے ان پر ہاتھ ڈالا تو تکلیف ہوگئی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما عبدالنبی بنگش نے کہا کہ کراچی آپریشن کے حوالے سے تمام جماعتوں نے متفقہ طور پر فیصلہ دیا تھا اور اب کراچی میں جب قانون نافذ کرنے والے اداروں کیخلاف کارروائی کی تو اس کے نتیجے میں متحدہ قومی موومنٹ کا سخت ردعمل سامنے آیا حقیقت میں ایم کیو ایم میں جرائم پیشہ افراد کی تعداد بہت زیادہ ہے اور اب ان کیخلاف کارروائی ہورہی ہے تو ایم کیو ایم کو تکلیف ہوگئی اور اب تو ایم کیو ایم نے دھمکی بھی ہے کہ اگر کراچی میں ہمارے ایک کارکن کو بھی مارا گیا تو پورا کراچی بند کردینگے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ا ور مہاجرین کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے دونوں کا گرین پاسپورٹ ہے

متعلقہ عنوان :