کوئٹہ میں حساس اداروں کی کارروائی ، بارود سے بھری گاڑی اور خودکش بمبار گرفتار

جمعہ 30 جنوری 2015 16:08

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) کوئٹہ میں حساس اداروں نے کارروائی کے دوران بارود سے بھری گاڑی اور خودکش بمبار کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز کوئٹہ کے علاقے پنج پائی میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جس کے نتیجے بارود سے بھری گاڑی جس میں 200 کلوگرام بارودی مواد نصب تھا‘ قبضے میں لے کر ایک خودکش بمبار کو گرفتار کرکے تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔