روس اور ایران کے درمیان شام کے معاملے میں تعاون کے سودمند نتائج سامنے آئے ہیں‘ ایران

جمعہ 30 جنوری 2015 16:09

تہران(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) ایران نے کہا ہے کہ شام کے معاملے پر روس کا تعاون سودمند رہا ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی سپریم راہنماء سید علی خانانی کے ایک سینئر مشیر علی اکبر ولایتی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شام کے معاملے پر ایران اور روس کے درمیان علاقائی تعلقات کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایران نے شامی قوم کو دہشت گردی کیخلاف جنگ میں معاونت فراہم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس اور ایران کے درمیان تعاون خطے کے دیگر ممالک کیلئے مثال ثابت ہوگا اور خطے کے ممالک کیلئے تعاون کی نئی راہیں فراہم کرے گا۔

متعلقہ عنوان :