سعودی عرب‘65 ضدی شوہروں کو سزا

جمعہ 30 جنوری 2015 16:13

سعودی عرب‘65 ضدی شوہروں کو سزا

ریاض ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء )سعودی عرب میں مختلف عدالتوں نے 65سے زائد شہریوں کو توہین عدالت کے جرم میں دو دن سے تین ماہ کی سزا سنائی ہے۔ یہ سزائیں ان مرد شہریوں کو عائلی معاملات میں اپنی ان کے اپنی بیویوں کے ساتھ تنازعات میں عدالتی فیصلوں پر عمل در آمد نہ کرنے کی بنیاد پر دی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سعودی عدالتوں کے یہ فیصلے حالیہ عرصے کے دوران سامنے آئے ہیں۔

فیصلوں میں کہا گیا ہے کہ ان شہریوں نے اپنی بیویوں کو نان و نفقہ دینے سے متعلق فیصلوں پر عمل سے پہلو تہی کی تھی یا اپنے بچوں سے ان کی ماوں کو ملانے کی عدالتی احکامات کے مطابق اجازت نہ دی تھی۔وزارت انصاف کے مطابق بعض فیصلے ان مرد شہریوں کے خلاف نظام انصاف کے آرٹیکل 95کے تحت سامنے آئے تھے۔

(جاری ہے)

اس لیے وزارت فیصلوں پر عمل در آمد میں کوتاہی کو برداشت نہیں کر سکتی ہے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ سعودی عدالتوں نے حالیہ عرصے میں گمراہی کے شکار ایسے شوہروں کو سزائیں سنائی ہیں کہ ان کی ازواج یا مطلقہ خواتین کو ان کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے مصائب اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وزارت نے واضح کیا کہ عدلتوں نے یہ سارے فیصلے تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے کیے ہیں اور ان فیصلوں سے پہلے ان شہروں کو پورا موقع دیا گیا کہ وہ پہلے کیے گئے عدالتی فیصلوں پر عمل کریں۔