جناح اسپتال کے سامنے والی سڑک رفیقی شہید روڈپر ایس آر سیمنٹ کی کارپیٹنگ کا فیصلہ

جمعہ 30 جنوری 2015 16:13

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) زیر زمین سیوریج لائن ٹوٹنے کے باعث تباہ ہو نے والی جناح اسپتال کے سامنے والی سڑک رفیقی شہید روڈپر ایس آر سیمنٹ کی کارپیٹنگ کی جائے گی کراچی کنٹونمنٹ بورڈ اس سلسلہ میں اقدامات کرے گا۔تاکہ سڑک کو فوری اقدامات کے ذریعے عارضی طور پر قابل استعمال بنا کر شہریوں کو تکلیف سے نجات دلائی جا سکے۔

واٹر اینڈ سیوریج بورڈ روزانہ کی بنیا د پر پانی کی نکاسی کاانتظام کر ے گا۔ فوری نوعیت کے اقدامات کے طور پر عارضی مر مت کا کام چند روز میں شروع ہو جا ئے گا۔ اس بات کا فیصلہ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے رفیقی شہید روڈ کے دور ہ کے موقع پر کیا ان کے ہمراہ کراچی کنٹونمنٹ بورڈ کے سی ای او محمد حیات ار واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران اور میڈیا کے نمائندے بھی مو جو د تھے۔

(جاری ہے)

کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ اور کمانڈر کراچی کی ہدایا ت ہیں کہ شہریوں کے لئے آسانیا ں پیدا کی جائیں۔وزیر اعلی سندھ نے خصو صی دلچسپی لی ہے اور ان کی ہدایت پر رفیقی شہید روڈ کے زیر زمین سیوریج لائن کی تنصیب کا پی سی ون تیار کیا جا چکاہے اور اس کی ابتدائی منظوری دی جا چکی ہے۔ حتمی منظور ی کے بعد جلد از جلد سیوریج لائن کی تنصیب کا کام شروع کر دیا جا ئے گا۔

انھوں نے کہا کہ یہ ایک اہم سڑک ہے شاہراہ فیصل کو کورنگی سے ملانے کے لئے متبادل روڈ کے طور پر بھی استعمال ہو تی ہے۔ چالیس سال سے زیادہ پرانی سیوریج لائن ہے ۔مختلف اداروں کے درمیان رابطہ کے فقدان کی وجہ سے سیوریج لائن کی تنصیب کا کام تاخیر کا سبب بنا ۔ تاہم واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سیوریج لائن کی تنصیب کا پی سی ون تیا ر کر لیا ہے۔ جو منظوری کے اخری مراحل میں ہے۔سیوریج لائن تبدیل کی جا ئے گی جس کے بعد امید ہے کہ مسئلہ مکمل طور پر حل ہو جا ئے گا۔ فوری نوعیت کے اقدامات کے طور پر عارضی مر مت کا کام چند روز میں شروع ہو جا ئے گا۔ کمشنر کو بتا یا گیا کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے تیس انچ تک کی سیوریج لائن نصب کی جائے گی جس پر دو کروڑ پندرہ لاکھ روپے لاگت آئے گی۔

متعلقہ عنوان :