کراچی کو جرائم پیشہ افراد سے صاف کرنا ہوگا ‘ سینیٹر عبد النبی بنگش

جمعہ 30 جنوری 2015 16:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر عبدالنبی بنگش نے کہا ہے کہ کراچی کو جرائم پیشہ افراد سے صاف کرنا ہوگا ‘ تمام سیاسی جماعتوں کو جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی ختم کرنی چاہئے جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1974ء سے پہلے تمام لوگوں کے پاس آل انڈیا کا پاسپورٹ تھا اب پاکستان کا ہے،کراچی میں اب کوئی مہاجر نہیں رہا ، سب پاکستانی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے وفاقی حکومت کو کراچی میں آپریشن اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے مینڈیٹ دیا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی ختم کرنی چاہئے انہوں نے کہاکہ تمام جماعتوں نے کراچی میں آپریشن اور امن وامان کے حوالے سے رینجرز کے ذریعہ آپریشن کرنے کی تجاویز دی تھیں۔

متعلقہ عنوان :