چیئرمین سینیٹ کی مداخلت ،ملوٹ کی زمینوں کی سرکاری ایکوائرنگ کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا

جمعہ 30 جنوری 2015 16:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری کی مداخلت پر وفاقی علاقہ اسلام آباد کے قدیم گاؤں ملوٹ کی زمینوں کی سرکاری ایکوائرنگ کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری نے پچھلے ہفتے اعلیٰ سطحی اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کو وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے قیام کے وقت بچ جانے والے دیہات کی زمینوں کی سرکاری طورپر ایکوائرنگ اور مقامی آبادیوں کو بے گھر نہ کرنے کی ہدایات دی تھیں جس پر عمل کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے ملوٹ اسلام آباد کی زمینوں کاسرکاری ایکوائرنگ نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے ۔

پی پی پی ضلع اسلام آباد کے صدر سید سبط الحیدر بخاری معززین علاقہ شبیر عباسی ، ارشاد عباسی ، حمید کیانی ، ناصر شاہ نے ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی طرف سے نوٹیفکیشن کی واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین سید نیئر حسین بخاری کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :