محبت رسول ایمان کی اساس اور دین کی روح ہے‘ صوفی مسعوداحمد صدیقی
جمعہ 30 جنوری 2015 16:28
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) ان خیالات کا اظہار تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور چیئرمین لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل قائد روحانی انقلاب صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار نے مرکزی سیکرٹیریٹ پر منعقدہ ہفتہ وار تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ محبت رسول ایمان کی اساس اور دین کی روح ہے ۔
(جاری ہے)
حضور نبی کریم ﷺ کی شان و عظمت بہت ہی بلند و بالا ہے اور آپ کی ناموس پر کٹ مرنا ہر مسلمان اپنے لئے باعث اعزاز اور عین فرض سمجھتا ہے اور حضور کی ناموس کی خاطر ہر قربانی دینے کو تیار ہیں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے مرتکب افراد کو سزا ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے عالمی امن کو برقرار رکھنے کیلئے او آئی سی کو فوری نوٹس لینا ہوگا انہوں نے کہاکہ آپ نبی کریم ﷺ تمام جہانوں کیلئے باعث رحمت بن کر تشریف لائے اور خالق کائنات نے آپ کو مختار کل نبی بنا بھیجا جو انسانیت کیلئے ایک عظیم اعزازاور اللہ رب العزت کا احسان عظیم ہے اور احسان عظیم کا شکر ادا کرنے کیلئے ہمیں قرآن و سنت کی پیروی کرتے ہوئے اپنی آنیوالی نسلوں کی شریعت محمد ی کے مطابق تربیت کرنا ہوگی تاکہ ہم اللہ رب العزت کی رضا و خوشنودی حاصل کرسکیں انہوں نے کہاکہ آپ نبی کریم ﷺ وجہ تخلیق کائنات ہیں اور دنیا و آخرت کی تمام تر بہاریں آپ سے ہی ہیں جب اللہ رب العزت اپنے پیارے حبیب کا ذکر کرنا پسند فرماتا ہے تو ہمیں بھی چاہیے کہ ہم دنیا و آخرت کی کامیابی کیلئے زیادہ سے زیادہ آپ نبی کریم ﷺ کا ذکر خیر اور درودوسلام کے نذرانے پیش کریں نشست کے شرکاء سے دیگر مشائخ نے بھی خطاب کیا اور آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.