ڈی او ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن قصور کی زیر نگرانی ضلع بھر میں گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی وصولی کیلئے جنرل ہولڈ اپ ‘200گاڑیاں بند

جمعہ 30 جنوری 2015 16:28

قصور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء)محکمہ ایکسائز حکام کی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ آفیسر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن قصور محمد ارشد چاہل کی زیر نگرانی ضلع بھر میں نادہندگان سے گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی وصولی کیلئے جنرل ہولڈ اپ ‘200کے قریب گاڑیاں بند ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی او ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن قصور محمد ارشد چاہل کی زیر نگرانی نادہند گان سے گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی وصولی کیلئے ضلع قصور میں جنر ل ہولڈ اپ کیا گیا اور اس کیلئے ضلع بھر میں ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور 8پوائنٹس قائم کئے گئے جن مقامات پر پوائنٹ بنائے گئے ان میں مصطفی آباد ، کھارا چونگی (سٹی قصور ) ،تھانہ صدر ( سٹی قصور )، کھڈیاں خاص ، کنگن پور ، چونیاں چھانگا مانگا ، ایدھی سنٹر پتوکی ، اور کوٹ رادھا کشن شامل ہے جہاں ٹیموں نے ناکے لگا کر تقریبا 200کے قریب گاڑیوں کو بند کر دیا ہے۔

ڈی او ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے مطابق ضلع بھر میں جنرل ہولڈ اپ کا مقصد ڈیفالٹر ، ان رجسٹرڈ اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کیخلاف کاروائی عمل میں لانا ہے تا کہ ٹوکن ٹیکس کی ریکوری کو یقینی بنایا جا سکے ۔