صوبائی ریسکیو آفیسر سول ڈیفنس مسز رضیہ رخسانہ کا دورہ قصور ‘مختلف تعلیمی اداروں میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا

جمعہ 30 جنوری 2015 16:28

قصور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء)صوبائی ریسکیو آفیسر سول ڈیفنس ڈائریکٹوریٹ پنجاب مسز رضیہ رخسانہ کا تعلیمی اداروں میں سول ڈیفنس کی ٹریننگ اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے گزشتہ روز قصور کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس قصور مسز نگہت ریاض اور دیگر افسران بھی تھے ۔

(جاری ہے)

صوبائی ریسکیو آفیسر سول ڈیفنس مسز رضیہ رخسانہ نے اپنے قصور دورہ کے دوران مختلف تعلیمی اداروں میں سول ڈیفنس کی طرف سے کاروائی گئی ٹریننگ کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا ۔

انہوں نے ڈسٹرکٹ پبلک سکول ، گورنمنٹ پوسٹ گریجو ایٹ گرلز کالج قصور ، ایلمنٹر ی ٹیچرز ٹریننگ کالج اور دیگر تعلیمی اداروں میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا اور تمام اداروں میں حفاظتی انتظامات کافی حد تک تسلی بخش پائے گئے ۔ صوبائی ریسکیو آفیسر نے تمام اداروں کو آلات آتش کشی نصب کرنے کی ہدایت کی تا کہ کسی بھی حادثے کے دوران آگ کے نقصانات سے بچا جا سکے ۔