سندھ ہائی کورٹ نے پینے کے پانی کے نمونے پی سی ایس آئی آر سے ٹیسٹ کراکر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا
جمعہ 30 جنوری 2015 16:31
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے پینے کے پانی کے نمونے پی سی ایس آئی آر سے ٹیسٹ کراکر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس ندیم اختر اور جسٹس محمد اقبال کلہوڑ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی ۔عدالت نے پانی میں کلورین کی مقدار سے متعلق واٹربورڈ کی رپورٹ مسترد کردی ۔
(جاری ہے)
عدالتی احکامات کے باوجود پانی میں کلورین کی مطلوبہ مقدار شامل نہ کرنے پر عدالت نے شدید اظہار برہمی کرتے ہوئے تین ہفتوں میں پانی میں کلورین کی مقدار پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ سے ٹیسٹ کراکر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔
دوران سماعت درخواست گذار رانا فیض الحسن نے موقف اختیار کیا تھا کہ کراچی کے دو کروڑ عوام کو مضر صحت پانی فراہم کیا جارہا ہے ۔عدالت نے اس سے قبل بھی واٹر بورڈ کو پانی میں کلورین کی مقدار بڑھانے کا حکم دیا تھا لیکن تاحال اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا ۔مضر صحت پانی پینے سے پیٹ اور دیگر امراض پھیل رہے ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.