فیکٹری سپروائزر کے قتل میں ملوث ملزم عبدالرحیم نے جوڈیشل مجسٹریٹ سینٹرل کے روبرو اعتراف جرم کرلیا

جمعہ 30 جنوری 2015 16:33

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) فیکٹری سپروائزر کے قتل میں ملوث ملزم عبدالرحیم نے جوڈیشل مجسٹریٹ سینٹرل کے روبرو اعتراف جرم کرلیا ۔ملزم کو انویسٹی گیشن آفیسر سینٹرل نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا ۔عدالت نے ضابطہ فوجداری کی زیر دفعہ 164کے تحت ملزم کا بیان قلمبند کرلیا ۔

(جاری ہے)

ملزم عبدالرحیم نے فیکٹری سپروائزر کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے انور اور احمد حسن نے فیکٹری سپروائزر سلیم سے دو ہزار روپے بھتہ وصول کرنے کے لیے بھیجا تھا ۔بھتہ نہ دینے پر انور کی ہدایت پر میں نے اسے قتل کردیا ۔واضح رہے کہ پولیس نے احمد حسن کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ انور تاحال لاپتہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :