کراچی، جلاوٴ گھیراوٴ اور کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں گرفتار 9ملزمان کو14دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا

جمعہ 30 جنوری 2015 16:33

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جلاوٴ گھیراوٴ اور کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں گرفتار 9ملزمان کو14دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کی جانب سے ملزم محمد طفیل ،شمس عالم ،سیف الدین ،محمد یوسف ،محسن ،تیمور ،محمد اویس ،بدیع عالم اور محمد دانیال کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 1کے جج کے روبرو پیش کیا گیا ۔پولیس کی استدعا پر عدالت نے ملزمان کو 14دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔تھانہ عوامی کالونی کی حدود سے تمام ملزمان کو جلاوٴ گھیراوٴ اور کارسرکار میں مداخلت کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :