کراچی، امام حسن عسکری کی سیرت و کردار مشعل راہ ہے،آیت اللہ سید محمد علی شیرازی

جمعہ 30 جنوری 2015 16:38

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) آیت اللہ سید محمد علی شیرازی نے حضرت امام حسن عسکری  کی یوم ولادت کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ امام حسن عسکری  کی سیرت و کردار رہتی دنیا تک انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے ،آپ  کی بزرگ اور مقدس ہستی سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے کیونکہ آپ  نے سخت اور کٹھن جدوجہد کے ذریعے ترویج اسلام کے فرائض انجام دیئے اور اسلام کو ہمیشہ کیلئے زندہ و جاوید کیا ،آج مملکت خداداد پاکستان میں بدامنی کا دور دورہ ہے جس کی بڑی وجہ انہی مقدس ہستیوں کی تعلیمات اور فکر سے دوری ہے ۔

(جاری ہے)

لہٰذا پاکستان میں بسنے والے تمام طبقات اور پوری دنیا کے مسلمانوں کو آپ سے رہنمائی حاصل کرنا ہوگی تاکہ پائیدار امن کی بات آگے بڑھ سکے،اس موقع پر مولانا کرم علی حیدری المشہدی نے کہا کہ ملک میں امن کا قیام اور بے راہ روی کے خاتمے کیلئے دامن رسولﷺ اور اہلبیت اطہار سے وابستگی اختیار کی جائے اور کوشش کی جائے کہ مسلمان اتحاد و یکجہتی کیساتھ رہیں کیونکہ اسلام دشمن قوتیں ہمیں باہم دست و گریباں کرنا چاہتی ہیں،بعد ازاں شہداء ملت جعفریہ کیلئے دعائے مغفرت و فاتحہ خوانی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :