خطے میں کام کرنیوالے قومی وبین الاقوامی بینک مظفر آباد کی خوبصورتی، ترقی میں کردارادا کریں، ڈپٹی کمشنر

جمعہ 30 جنوری 2015 16:41

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء)آزاد کشمیر میں کام کرنے والے مختلف قومی و بین الاقوامی بینک دارلحکومت کی خوبصورتی اور ترقی کے سلسلہ میں اپنا حصہ اور کردار ادا کریں گے۔ اس مقصد کے لئے مختلف بنکوں کو جگہیں مختص کر دی گئیں۔ اس بات کا فیصلہ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمان کی سربراہی میں ہونی میٹنگ میں کیا گیا جس میں آزاد کشمیر میں کام کرنے والے بنکوں کے کے اعلیٰ حکام اور افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ٓزاد جموں و کشمیر بنک ،نیشنل بنک آف پاکستان، حبیب بنک لمیٹڈ،یونائیٹڈ بنک لمیٹڈ،سمتھ بنک، الائیڈ بنک لمیٹڈ، خیبر بنک اور دیگر بنکوں کے حکام شامل تھے۔ ڈپٹی کمشنر مسعود الرحمان نے کہا کہ مظفرآباد میں ہر سال لاکھوں کی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاح اور وفود کے نمائیدگان آتے ہیں۔

(جاری ہے)

جس سے یہاں کاروباری اور مالی سرگرمیاں تیز ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم شہر کی خوبصورت اور ترقی میں اضافہ کریں گے تو اس سے ان مالی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا۔ حکومت اگرچہ اپنے وسائل سے شہر کو ترقی دینے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے لیکن یہ ایک اچھی راویت ہو گی کہ قومی بنک بھی اس کام میں حکومت کا ہاتھ بٹائیں۔ اس موقع پر سمتھ بنک نے مہاجر کیمپ امبور کو خوبصورت چار دیواری دینے کی ذمہ داری لی، آزاد جموں و کشمیر بنک نے پرانہ شہر کے اپر اڈا بازار کو خوبصورت بنانے کی ذمہ داری لی، بنک سکوئر چھر میں دستیاب اراضی کو نیشنل بنک نے ترقی دینے کی ذمہ داری لی، دومیل پل کے قرب میں دستیاب جگہ کو خوبصورت بنانے کی ذمہ داری الائیڈ بنک لمیٹڈ نے لی، شہر میں انٹری پوائنٹ کی تنصیب کی ذمہ داری جے ایس بنک نے لی، احاطہ کچہری اور ایس ایس پی آفس کے گرد بنچوں کی تنصیب کی ذمہ داری مسلم کمرشل بنک نے لی، نلوچھی ایسٹرن احاطہ اور فوٹو گرافی پوئنٹ کی ذمہ داری حبیب بنک نے لی۔

بنک حکام نے کہا کہ ہم شہر کی خوبصورت کے سلسلہ میں جو ہو سکا کریں گے تاکہ آزاد کشمیر کا دارلحکومت زیادہ سے زیادہ ترقی کرے۔