حکومت پنجاب نے کرپٹ ہیڈ کلرک کو سرگودھا ڈی ایچ کیو ہسپتال میں تعینات کردیا

جمعہ 30 جنوری 2015 16:45

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جنوری2015ء) حکومت پنجاب نے کرپٹ ہیڈ کلرک کو سرگودھا ڈی ایچ کیو ہسپتال میں تعینات کردیا ہے سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر زاہد حسین کی جانب سے گزشتہ روز ملک محمد شفیع کو سرگودھا ٹیچنگ ہسپتال میں اکاؤنٹ آفس میں لگایا گیا ہے‘ یادرہے کہ موصوف ملک محمد شفیع کیخلاف متعدد انکوائریاں چل رہی ہیں اور تاحال مختلف محکموں میں کئی کیس زیر التواء ہیں جبکہ کئی انکوائریوں میں اس پر جرم بھی ثابت ہوچکے ہیں لیکن پھر بھی موصوف کو سزاء کی بجائے دوبارہ ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں اکاؤنٹ آفس میں لگا دیا گیا ہے جس پر اراکین اسمبلی کیساتھ ساتھ سرگودھا کے باسیوں پر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :