قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے سالم انٹر چینج پر نجی کمپنی کی گاڑی کو روک کر ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا

جمعہ 30 جنوری 2015 16:46

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جنوری2015ء) قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے سالم انٹر چینج پر نجی کمپنی کی گاڑی کو روک کر ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا‘ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز راولپنڈی سے سرگودھا کیلئے نجی کمپنی (ڈائیوو) کی بس جو جمعرات کے روز رات 9 بجے چلی اور جنہی تقریباً ساڑھے 11 بجے سالم انٹر چینج سے باہر نکلی تو رینجر اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے ڈائیوو بس کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر گاڑی میں تلاشی کا عمل شروع کیا گیا تو ایک مشتبہ شخص جس کے پاس کوئی شناخت کیلئے کوئی ریکارڈ نہیں تھا جسے حراست میں لے لیا گیا۔