ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کروانے کی سازش کی جارہی ہے ‘ سراج الحق

جمعہ 30 جنوری 2015 16:46

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے شکار پور امام بارگاہ دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کروانے کی سازش کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کیلئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیاہے ۔