مو لا نا فضل الرحمن کی شکارپور میں امام بارگاہ میں بم دھماکے کی شدید مذمت

جمعہ 30 جنوری 2015 16:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مو لا نا فضل الرحمن نے شکار پور کی امام بارگاہ میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ ملک میں امن کیلئے ہونے والی کاوشوں کے خلاف گہری سازش معلوم ہو تا مر کزی میڈیا سیل کے مطابق مو لا نا فضل الرحمن نے اس واقعہ میں جاں بحق اور زخمی ہونیوالے افراد کے خاندانوں سے گہر دکھ اظہار کیا ہے انہوں نے یہ واقعہ اتحاد امت کو پارہ پارہ کر نے کی سازش ہے انہوں نے عوام سے پر امن رہنے کی اپیل کی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعیت علماء اسلام کے مر کز ی سیکر ٹری جنرل مو لا نا عبد الغفور حیدری اور دیگر را ہنماؤں مو لا نا محمد امجد خان ،مو لا نا حا فظ حسین احمد نے بھی شکار پور میں امام بارگاہ کے اندر ہو نے والے بم دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے انہوں نے اس واقعہ کو کھلی دہشت گر دی قرار دیا ہے اور کہا کہ یہ واقعہ امت کے اتحاد کیخلاف ایک بڑی سازش ہے ۔

متعلقہ عنوان :