پولیس کا گرین ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ، 28افراد کو حراست میں لے لیا

جمعہ 30 جنوری 2015 16:46

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) صوبائی دارلحکومت کے علاقہ گرین ٹاؤن میں پولیس نے سرچ آپریشن کر کے 28افراد کو حراست میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

ایس پی صدر زاہد نواز مروت کے مطابق صدر پولیس نے گرین ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا ۔ اس دوران 37پسٹلز ، 5ٹرپل ٹو بندوقیں ، 1ہزار سے زائد گولیاں و دیگر سامان برآمد کرلی گئیں جبکہ 28افراد کو بھی حراست میں لے کرتفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :