پاکستانی قوم کی قربانیوں کا ثمر مستقبل کا مستحکم اور پر امن پاکستان ہوگا،علی اکبر گجر

جمعہ 30 جنوری 2015 16:49

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) ریاست کے تحفظ اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لئے اپنی تمام ذمہ داریاں احسن طریقے سے پوری کرے گی․ پاکستانی قوم کی قربانیوں کا ثمر مستقبل کا مستحکم اور پر امن پاکستان ہوگا․حکمران پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے سینئر رہنما علی اکبر گجر نے شکارپور میں خود کش حملے میں شہادتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا شکارپور جیسے شہروں تک پہنچنا اس بات کی دلیل ہے کہ دہشت گر دوں کے ٹھکانوں میں آپریشن ضرب عضب مئوثر انداز سے آگے بڑھ رہا ہے جس سے بھاگ کر دہشت گرد اندرون ملک پھیل رہے ہیں ․ ہمیں قومی اتفاق اور اتحا د کے ساتھ دہشت گردی کا سامنا کرتے ہوئے اس کا خاتمہ کرنا ہے․موجودہ تشویشناک صورتحال کو سامنے رکھ کر ہمیں پاکستان کی مسلح افواج کی حوصلہ افزائی کرنی ہوگی تاکہ آپریشن ضرب عضب مطلوبہ نتائج کے حصول میں کامیاب ہو اور ملک میں دیرپا امن کا قیام ممکن ہو سکے پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے سینئر صوبائی رہنما علی اکبر گجر نے عمران خان کی طرف سے پاکستان میں ایک بار پھر احتجاج کے لئے سڑکو ں پر نکلنے کی دھمکی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے مسترد عناصر اقتدار کے لئے ملکی سلامتی کے ساتھ کھیل رہے ہیں․ ملک کی تمام جمہوری، دینی اور علاقائی قوتوں کا اس بات پر مکمل اتفاق ہے کہ پاکستان اس وقت حالت جنگ میں ہے ․ موجودہ حالات کا تقاضہ ہے کہ ضرب عضب میں مصروف پاکستان کی مسلح افواج کو بھرپور قومی پشت پناہی کے ساتھ اپنے فرائض ادا کرنے میں مدد کی جائے نہ کہ اقتدار کے حصول کے لئے نت نئے احتجاج اور دھرنوں کی دھمکیاں دی جائیں․ قومی قیادت کی حب الوطنی پر انگلیاں اٹھانے والے اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے تمام اخلاقی حدود پار کر رہے ہیں․ وزیر اعظم پاکستان کی ذات کو ہدف تنقید بنانے والے کسی بھی طریقے سے اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں․ میاں محمد نواز شریف کے خلاف د وبارہ سڑکوں پر آنے کی دھمکی کروڑوں ووٹرز کے مینڈیٹ کو دھمکی کے مترادف ہے جس کی وجہ سے قوم کا اضطراب بڑھ رہا ہے․پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے سینئر رہنما علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ پاکستان میں مکمل امن اور عوام کو بھرپور تحفظ فراہم کرنے کے لئے تمام سیاسی اور دینی جماعتوں کو وفاقی حکومت کی کوششوں کا ساتھ دے کر اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہونگی․ ایشیا سمت دنیا بھر میں تیزی سے تبدیل ہوتی امن و امان اور معاشی صورتحال کا تقاضہ ہے کہ اٹھارہ کروڑ پاکستانی تمام اختلافات کو پس پشت ڈال کر ملک کی سلامتی اور بقا کے لئے متحد ہو جائیں․ ملکی معیشت کو مسلسل احتجاجوں اور دھرنوں اور ہڑتالوں کے دباؤ میں رکھناآپریشن ضرب عضب پر منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے․ ریاست میں امن کے قیام کے لئے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی مثبت کوششوں کو سبوتاژ کرنے والے قو م کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے․ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے سینئر رہنما علی اکبر گجر نے شکارپور میں خود کش دھماکے کی مذ مت کرتے ہوئے کہا کہ اٹھارہ کروڑ پاکستانی اپنے ملک کی بقا اور سلامتی کے لئے قربانیوں کی نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں․ پاکستان دشمن قوتوں کو بالآخر اپنے مذموم مقاصد میں ناکامی ہوگی اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت ملک کو دہشت سے پاک کر کے دنیا پر ثابت کرے گی کہ پاکستانی قوم کڑی سے کڑی آزمائش کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :