شکار پور: امام بارگاہ میں دھماکا، 35 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
جمعہ 30 جنوری 2015 17:02
شکار پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جنوری2015ء) شکار پور کے علاقے لکھی در میں واقع امام بارگاہ میں ہونے والے دھماکے سے 35 افراد جاں بحق جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ دہشتگردی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جہاں پر متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ ریسکیو ٹیموں کو علاقے کی تنگ گلیوں کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا رہا۔
واقعہ کے بعد امام بارگاہ کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے جبکہ رینجرز اور پولیس نے علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق لوگوں کی بڑی تعداد معلیٰ امام بارگاہ میں موجود تھی کہ اچانک دھماکا ہو گیا۔ دہشتگردی کے واقعہ کے بعد سندھ بھر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔(جاری ہے)
شکار پور کے ڈپٹی کمشنر ہادی بخش نے دھماکے میں 35 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔
شیعہ علماء کونسل، جعفریہ الائنس اور وحدت المسلمین نے واقعہ کیخلاف ملک بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے امام بارگاہ دھماکے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ دھماکے میں زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے۔ وزیراعظم کو پیش کی گئی دھماکے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ایک مشکوک شخص کے امام بارگاہ میں داخل ہونے کی اطلاعات ہیں. رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکے میں بال بیرنگ اور نٹ بولٹ استعمال کئے گئے تاکہ جانی نقصان زیادہ ہو. دھماکے کے بعد زمین پر کوئی گڑھا نہیں پڑا.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.