پنجاب کی تمام سرکاری یونیورسٹیوں میں کرمنالوجی کے ماسٹر ڈگری پروگرام اور سبزیوں پرمضرکرم کش ادویات پر قرار دادیں پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعہ 30 جنوری 2015 17:07

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی وامیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اخترنیپنجاب کی تمام سرکاری یونیورسٹیوں میں کرمنالوجی اور بلدیاتی نظام کے حوالے سے ماسٹر ڈگری پروگرام اور سبزیوں پرمضرکرم کش ادویات پرپابندی کے لئے دوقراردادیں پنجاب اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں جمع کروادیں۔

(جاری ہے)

جمع کروائی گئی قرار دادوں میں کہاگیاہے کہ”اس ایوان کی رائے یہ ہے کہ حکومت صوبہ پنجاب کی تمام سرکاری یونیورسٹیز میں کرمنالوجی اور بلدیاتی نظام کے حوالے سے ماسٹرڈگری پروگرام کا اجراء کرے۔دوسری قرار دادمیں کہاگیاکہ اس ایوان کی رائے ہے کہ سبزیوں پر انسانی صحت کے لئے مضر کرم کش ادویات کے سپرے پرپابندی عائد کی جائے“۔