کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کا شکار پور امام بارگاہ میں بم دھماکے کی مذمت

جمعہ 30 جنوری 2015 17:08

کراچی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء ) کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئر مین نعیم کھو کھر نے شکار پور امام بارگاہ میں بم دھماکے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے درسگاہوں اور عبادت گاہوں میں دہشت گردی کے واقعات کو دہش گردی کی بزدلانہ کاروائی قرار دیتے ہوئے کہاکہ دہشت گرد اپنے گھناؤنے عزائم کی تکمیل کے لئے معصوم انسانی جانوں سے کھیل رہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے نعیم کھو کھر نے کہاکہ شکار پور دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر پوری مسیحی قوم سخت رنجیدہ اور اپنے مسلمان بھائیوں کے غم میں بر ابر کی شریک ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر اور اُن کے سرپرستوں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے اور عبادت گاہوں اور درسگاہوں سمیت عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے موثر حفاظتی انتظامات کئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :