پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکانالوجی کے زیر اہتمام سیرت النبیﷺ کانفرنس

جمعہ 30 جنوری 2015 17:08

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام سیرت النبی ﷺ کانفرنس اور نعت، قرآت اور انگلش /اردو تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر عامر اعجاز، اسسٹنٹ پروفیسر مدثر اعظم،سٹوڈنٹ ایڈوائزر کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر محمود سلیم، فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں ڈاکٹر عامر نے کہا کہ ہمیں اپنے پیارے نبی ﷺ سے اظہار محبت اور عقیدت کے لئے ایسی تقاریب کا انعقاد کراوتے رہنا چاہیے ۔ مدثر اعظم نے کہا کہ ایسی سرگرمیاں طلبہ کو بین الاقوامی سطح پرمقابلوں کے رجحان میں سود مند ہیں۔ ڈاکٹر محمود نے منتظمین کو مبارک باد پیش کی اور جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔ دوسری جانب پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار کلینیکل سائیکالوجی کے زیر اہتمام محفلِ میلاد انعقاد کیا گیا جس میں سنٹر کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کوثر، فیکلٹی ممبران ، طلبہ اور ملازمین نے شرکت کی۔ تقریب میں ملک کی سلامتی اور امت ِ مسلمہ کی ترقی کے لئے دعائیں کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :