شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال کی جامعہ اردو میں تعمیر و ترقی کے صلہ میں تقریب 3فروری کو ہوگی

جمعہ 30 جنوری 2015 17:08

کراچی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء )وفاقی اردو یونیورسٹی، عبدالحق کیمپس کی رئیس کلیہ فنون پروفیسر ڈاکٹر ناہید ابرار اور صدور شعبہ جات ڈاکٹر غلام رسول لکھن، ڈاکٹر وسیم الدین، ڈاکٹر کمال جامڑو، ڈاکٹر اوجِ کمال، ڈاکٹر اشرف خرم، ڈاکٹر سردار احمد، سعید حسن قادری، شائستہ اعجاز و دیگر کی جانب سے منگل 3فروری کو رات8 بجے مقامی ہوٹل میں شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال کی جامعہ اردو میں تعمیر و ترقی کے صلہ میں ایک تقریب پذیرائی منعقد کی جارہی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال اظہار خیال کریں گے۔