شکار پور دھماکے میں خاتون کے ملوث ہونے کا انکشاف

جمعہ 30 جنوری 2015 17:16

شکار پور دھماکے میں خاتون کے ملوث ہونے کا انکشاف

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جنوری2015ء) لکھی در کے علاقے میں امام بارگاہ ومسجد میں ہونیوالے دھماکے میں خاتون کے ملوث ہونے کا انکشاف ہواہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل نے بم ڈسپوزل سکواڈ اور ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے حوالے سے بتایاکہ نماز شروع ہونے کے عین وقت پر ایک لڑکا ہاتھ میں شاپر لیے مسجد کے اندر داخل ہواجبکہ خاتون باہرموجود رہی ، لڑکے نے اندرجاکرموقف اپنایاکہ کینسر کے لیے عطیہ دینے کا اعلان کیاگیاتھا، وہ کینسر کامریض اورحقدار ہے، عطیات دیئے جائیں لیکن نماز کاوقت ہوجانے کی وجہ سے وہ سیڑھیوں کے پاس بیٹھ گیا۔

بتایاگیاہے کہ دھماکے میں پانچ کلوگرام بارودی مواد، ریموٹ کنٹرول اور ڈیوائس، بال بیرنگ اور نٹ بولٹ استعمال کیے گئے ہیں جبکہ دھماکے کے بعد سے خاتون اور لڑکا غائب ہوگئے ہیں ۔