خیبر پختونخوا اور فاٹا میں پولیو کے دو کیسز کی تصدیق

جمعہ 30 جنوری 2015 17:18

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) خیبر پختونخوا اور فاٹا میں پولیو کے دو کیسز کی تصدیق ہو گئی ہے رواں سال میں خیبر پختونخوا اور فاٹا میں پولیو کیسز کی تعدادپانچ ہو گئی ہے محکمہ صحت حکام کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع نو شہرہ میں پولیو کا ایک کیس سامنے آیا ہے جبکہ جنوبی وزیرستان میں بھی ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے دونوں بچوں میں پولیو کا پی ون وائرس پایا گیا ہے جو ایک بچے سے دوسرے بچے میں بآسانی منتقل ہو سکتا ہے محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ رواں سال خیبر پختونخوا میں 3 جبکہ فاٹا میں پولیو کے2 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

جن میں ایک کیس ٹانک، ایک لکی مروت، ایک نو شہرہ جبکہ فاٹا میں خیبر ایجنسی اور جنوبی وزیرستان سے ایک ایک پولیو کا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :