حجرہ شاہ مقیم ، پاکستان کسان اتحاد نے حکومتی وعدہ خلافیوں پر دھرنے کا اعلان کر دیا

جمعہ 30 جنوری 2015 17:39

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) پاکستان کسان اتحاد نے حکومتی وعدہ خلافیوں پر دھرنے کا اعلان کر دیا،9فروری کو اوکاڑہ سے احتجاجی تحریک کا آغاز ہو گا،جی ٹی روڑ اور ریلوے ٹریک بند کر دیئے جائیں گے ،نواز شہباز کسانوں کے مسائل کے حل میں دلچسپی نہیں لے رہے ”ڈنگ ٹپاؤ “پالیسی پر کاربند ہیں جبکہ کسان دیوالیہ ہو گئے ،عامر وٹو ضلعی راہنما بہاولنگر کی رہائی کا بھی مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کسان اتحاد کا ایک اہم اجلاس تحصیل صدر دیپالپور چوہدری ریاض الحق کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس کی قیادت چوہدری اکرم ارائیں ضلعی صدر نے کی اجلاس میں ضلعی عہدیداران میاں شوکت علی وٹو ،ملک یٰسین جھجھ،راؤ مشتاق قادر خاں سمیت کسانوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر مرکزی وصوبائی قیادت سے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے ساتھ ہونے والے متعدد مذاکراتی ادوار بارے جائزہ لیا گیا ،اس موقع پر ضلعی راہنما بہاولنگر میاں عامر وٹو کی گرفتاری اور گاؤں مروٹ میں کسانوں کے گھروں کی مسماری توڑ پھوڑ تشدد و پولیس گردی کا بھی سخت نوٹس لیا گیا بعد ازاں کسانوں نے سینکڑوں گاڑیوں ،ٹریکٹر ٹرالیوں اور موٹر سائیکلوں پر مشتمل ایک احتجاجی ریلی نکالی جو پاک پتن روڑ،کچہری چوک ،مدینہ چوک،رتہ کھنہ چوک،بس سٹینڈ سے ہوتے ہوئے رضوی چوک پر اختتام پذیر ہوئی ،ریلی کے شرکاء سے ضلعی صدر چوہدری محمد اکرم آرائیں ،ضلعی جنرل سیکرٹری میاں شوکت علی وٹو،ضلعی سینئر نائب صدر ملک محمد یٰسین جھجھ،اور تحصیل صدر چوہدری ریاض الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں عامر وٹو کو بہاولنگر میں کسانوں کے حقوق کی آواز بلند کرنے کی سزا دی جا رہی ہے حکومتی مشینری کے بے جا استعمال سے کسانوں کے خلاف کریک ڈاؤن نے کسان دشمنی کے حکومتی عزائم کی قلعی کھول دی ہے ،انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور شہباز شریف حکومتی عہدوں اور عوامی مینڈیٹ کا ناجائز فائدہ اٹھارہے ہیں کسانوں سے انکے مسائل حل کرنے کے جھوٹے و بے بنیاد وعدے کر کے ”ڈنگ ٹپاؤ“ مہم پر عمل کیا جا رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ کسانوں کی سادہ لوحی کا فائدہ کار خانہ دار اور مڈل مین اٹھا کر انہیں انکی محنت سے نہ صرف محروم کر دیتے ہیں بلکہ انکی خون پسینے کی فضل اونے پونے داموں خرید کر ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جا رہے ،انہوں نے کہا کہ حکومتی وعدہ خلافیوں پر نو فروری کو دھرنا دیا جائیگا اور اوکاڑہ سے احتجاجی تحریک کا آغاز ہوگا ،جی ٹی روڑ اور ریلوے ٹریک بند کر دیئے جائینگے ۔

متعلقہ عنوان :