بلدیاتی اداروں کا فعال ہونا حوصلہ افزا ہے ،حکومت نے وعدہ پورا کرکے اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کردیا ہے ،ثناء جان شاہوانی

جمعہ 30 جنوری 2015 17:41

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) شاہوانی ویلفیئر سوسائٹی لسبیلہ کے سینئر نائب صدر ثناء جان شاہوانی کہاہے کہ بلدیاتی اداروں کا فعال ہونا حوصلہ افزا ہے یقینا حکومت نے اپنا وعدہ پورا کرکے اختیارات نچلی سطح تک منتقل کردیا ہے اب لازمی ہے کہ بلدیاتی اداروں کو فنڈز فراہم کرکے علاقائی سطح پر لوگوں کے مسائل حل اور پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی کی جائے تاکہ شہریوں کے مسائل ان کے دہلیز پر حل ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بلدیاتی اداروں کے طویل تعطل کی وجہ سے شہری مسائل میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے گلی محلے تعمیر ہونے اور شہروں کی خوبصورتی سے لوگوں کا اعتماد حکومت پر بحال ہوسکے گا ۔ فوری طور پر بلدیا تی ادارے اپنے کام کا اغاز کرکے لوگوں کے فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کریں اور لوگوں کی توقعات اور امیدوں کو بحال کریں ۔

متعلقہ عنوان :