آل پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے مرکزی سینئر نائب صدر رحمت اللہ دھوارکا ڈسٹرکٹ خضدار ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ

جمعہ 30 جنوری 2015 17:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء ) آل پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے مرکزی سینئر نائب صدر رحمت اللہ دھوارنے ڈسٹرکٹ خضدار ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا وہاں کے تمام پیرا میڈیکل اسٹاف نے انکا پرجوش استقبال کیا اور ضلع خضدار آنے پر خو آمدید کہا اس موقع پر انکے ہمرا ہ صوبائی جوائنٹ سیکرٹری منیر زہری بھی موجود تھے ہیڈ کوارٹر کے پیرامیڈیکل مرکزی وصوبائی عہدیداروں کو استقبالیہ دیا ۔

وہاں مرکزی سنیئر نائب صدر پیرا میڈیکس کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیرا میڈیکل سٹاف فیڈریشن پورے پاکستان کی سطح پرایک مرکزی تنظیم ہے جوکہ تمام پیر امیڈیکس کے حقوق کیلئے جد وجہد کر رہی ہے اور پورے ملک کے پیرا میڈیکس سٹاف کیلئے پیرامیڈیکس کونسل کاا نعقاد اورتمام پیرا میڈیکس کیلئے ہیلتھ الاونس ، رسک الاونس ۔

(جاری ہے)

پروپشنل الاوٴنس اور پورے ملک کے سطح پر یکساں سروس سٹرکچر منظور کرنا اور محکم صحت بلوچستان کے جتنے بھی ٹیکنکل پوسٹیں مشتہر ہوچکی ہے ان پر پہلے پیرا میڈیکل اسٹاف کے ممبران کو تعینات کرنا اور مرکزی سنیئر نائب صدر نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ سندھ کے تمام پیرا میڈیکس احتجاج پر ہیں انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ صوبہ سندھ کے تمام پیرا میڈیکس کے مطالبات فوراً تسلیم کریں تاکہ مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرائے جاسکیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے پیرا میڈیکس اپنے آپ کو تنہا نہیں سمجھے کیونکہ پورے ملک کے پیرا میڈیکس ان کی جدو جہد میں برابر شریک ہے اگر سندھ کے پیرامیڈیکس کے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو سندھ حکومت کیخلاف ملکی سطح پر مرکزی فیڈریشن جو وجہد کا آغاز کریگی جسکی تمام تر ذمہ داری سند ھ حکومت پر عائد ہوگی۔