ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سجاد احمد میمن نے میونسپل کمشنر اشفاق احمد ملاح کے ہمراہ پارکس و پلے گراوٴنڈکا معائنہ کیا

جمعہ 30 جنوری 2015 17:42

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء)صوبائی وزیر بلدیات شرجیل میمن کی ہدایت پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سجاد احمد میمن نے میونسپل کمشنر اشفاق احمد ملاح کے ہمراہ پارکس و پلے گراوٴنڈکا معائنہ کیا اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر نے کہا ہے کہ بلدیہ غربی کی حدود میں موجود پارکس و پلے گراوٴنڈ ز میں عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات کو یقینی بنا یا جائے انہوں نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بلدیہ غربی کی حدود میں موجود تمام پارکس میں صفائی ستھرائی کی صورتحال مذید بہتر بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائیں تا کہ نوجوان ،بچوں بوڑھوں اور خواتین کو صحت مند اور پر فضاء ماحول میسر آسکے انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت مند سرگرمیوں کے فروغ سے ان کے اندر موجود صلاحیتوں کو مذید سنورا جاسکتا ہے انہوں نے پارکس و پلے گراوٴنڈ ز میں خصوصا شام کے اوقات میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز رکھنے اوران مقامات پر عملہ کی ڈیوٹی شفٹوں میں تقسیم کرکے صفائی ستھرائی کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے کی ہدایت کی اس موقع پرمیونسپل کمشنرنے ایڈمنسٹریٹر کو بلدیہ غربی کی حدود میں موجود پارکس و پلے گراؤنڈز کی تعمیر مرمت اور مختلف علاقوں میں جاری صفائی ستھرائی کے کاموں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ تینوں زونو ں کے افسران و عملہ بلدیہ غربی کی حدود میں صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے شب وروز جد وجہد میں مصروف عمل ہیں جبکہ ان تمام مقامات جہاں سے کچرہ اٹھایا جارہا ہے وہاں جراثیم کش ادویات کا اسپرے اور چونے کا چھٹرکاوٴ تسلسل سے جاری ہے۔