Live Updates

حکومت جس طر ح عوام کا خون چوس رہی ہے اس کی مثا ل نہیں ملتی ، عمران خان

جمعہ 30 جنوری 2015 18:20

حکومت جس طر ح عوام کا خون چوس رہی ہے اس کی مثا ل نہیں ملتی ، عمران خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30جنوری۔2015ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ حکومت جس طرح عوام کا خون چوس رہی ہے اس کی مثا ل نہیں ملتی ،کورکمیٹی کے اجلاس میں مشاور ت جاری ہے اور ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیاکہ سینٹ کے الیکشن میں حصہ لیناہے یا نہیں ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے پریس کانفرنس نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں تاجروں کو دھمکیاں ملنے پر تحر یک انصاف اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور ابھی تک سینٹ کے الیکشن میں حصہ لینے سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا کیونکہ کور کمیٹی کے اجلاس ہو رہے جس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ الیکشن میں حصہ لیناہے یا نہیں۔

عمران خان کا کہناتھاکہ حکومت نے جب سے پٹرول کی قیمتیں کم ہونا شروع ہوئی ہیں اس وقت سے لے کر اب تک 300ارب روپے کمائے ہیں جو کہ عوام کا خون چوس کر کمائے گئے ہیں ،حکومت کو مزید 20پٹرول میں کمی کرکے پٹرول کو تقریبا 54روپے پر فروخت کرنا چاہئے ۔لیکن حکومت کی جانب سے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیاجارہابلکہ صرف لوٹاجارہاہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :