سندھ کے عوام احساس محرومی کا شکار ہیں اور ہم موروثی سیاست کا خاتمہ چاہتے ہیں ،سید بہار علی شاہ

جمعہ 30 جنوری 2015 18:20

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ ریجن حیدرآباد کے صدر سید بہار علی شاہ نے کہاہے کہ سندھ کے عوام احساس محرومی کا شکار ہیں اور ہم موروثی سیاست کا خاتمہ چاہتے ہیں یہ بات انہوں نے ٹنڈومحمدخان پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، سید بہار علی شاہ نے کہاکہ سندھ کے جاگیردار وں اور وڈیروں نے سندھ کے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا ، انہوں نے صرف اپنے مفادات کی خاطر سندھ کی عوام کو استعمال کیا ، سندھ کے عوام میں اب شعور آگیا ہے ، اب وہ ان کی باتوں میں نہیں آئیں گے ، انہوں نے کہاکہ ہماری پارٹی رنگ ونسل سے بالا تر ہوکر عوام کی بے لوث خدمت کررہی ہے اور اسی وجہ سے بڑی تعداد میں سندھ کی اہم شخصیات سمیت مختلف برادریوں سے تعلق رکھنے والے لوگ بڑی تعداد میں پارٹی میں شامل ہورے ہیں ، انہوں نے کہاکہ سندھ کے عوام زیادہ تر زراعت سے وابسطہ ہیں اور ان کے جوبھی مسائل ہیں اسے حل کر نے کیلئے ہر ممکن مدد کی جائیگی ، اس موقع پر غوث محمدعباسی ، شاکر نواز شر ، اعجاز خان ، محمد سلیم گاڈاہی بلوچ اوردیگر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :