دہشت گردی کے اندھیروں کو تعلیم کی روشنی سے ہی ختم کیا جا سکتا ہے ‘ کومل سرفراز،
تعلیم کا ہتھیار بندوق کی گولی سے زیادہ طاقتور ہے حکومت ڈیڑھ کروڑ سے زائد سکو ل جانے سے محروم بچوں کو مفت تعلیم کے زیور سے آراستہ کرے
جمعہ 30 جنوری 2015 18:26
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) فلاحی ادارے میسو گرومنگ سسٹم کی ڈائریکٹر ایجوکیشن کومل سرفراز نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے اندھیروں کو تعلیم کی روشنی سے ہی ختم کیا جا سکتا ہے کیو نکہ تعلیم کا ہتھیار بندوق کی گولی سے زیادہ طاقتور ہے لہذا حکومت ڈیڑھ کروڑ سے زائد سکو ل جانے سے محروم بچوں کو مفت تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کرے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈیوس روڈ پر واقع مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کو فروغ دئیے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ، شخصیت کی تعمیر عمارتوں کی تعمیر سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے اور شخصیت کی تعمیر صرف تعلیم کے فروغ سے ہی ممکن ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تعلیم کا بنیادی مقصد کردار سازی ہے، بچوں کے اخلاق سنوارنا، سچ بولنا، وعدہ کی پاسداری، باہمی عزت و احترام اور حلال رزق کمانے کا احساس دلانا تعلیم کے ذریعے سے ہی ممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے آرٹیکل 25-A کے تحت میٹرک تک بچوں کو مفت تعلیم، کتابیں اور یونیفارم فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن بدقسمتی سے حکومت اپنی اس ذمہ داری سے غافل ہے اگر حکومت اپنی ذمہ داری کا ادراک کرتے ہوئے بچوں کو مفت تعلیم ، کتابیں اور یونیفارم سمت دیگر سہولیات فراہم کرے تو دہشت گردی کے اندھیروں کو تعلیم کی روشنی سے ختم کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.