شاہکوٹ میں ڈاکوؤں نے سر شام گیس ڈیلر کو لوٹ لیا، لوٹ مار کے بعد ڈاکو پیدل ہی فرار ہو گئے

جمعہ 30 جنوری 2015 18:46

شاہکوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء ) شاہکوٹ میں ڈاکوؤں نے سر شام گیس ڈیلر کو لوٹ لیا، لوٹ مار کے بعد ڈاکو پیدل ہی فرار ہو گئے، پولیس ڈاکوؤں کا سراغ نہ لگا سکی، ڈکیتی چوری کی بڑھتی وارداتوں پر تاجر برادری سراپاء احتجاج۔

(جاری ہے)

تفصیل کیمطابق پچھلے چند ہفتوں سے شاہکوٹ ایریا میں ڈاکوؤں نے اندھیر مچا رکھا ہے ڈاکو دن دیہاڑے دوکانداروں کو لوٹ لیتے ہیں جبکہ سٹی پولیس کی تمام تر توجہ صرف موٹر سائیکل سواروں کو پکڑ کر دیہاڑیاں لگانے تک محدود ہے گزشتہ شام مغرب کے بعد ننکانہ روڈ پر راشد ہسپتال کے قریب فان گیس ایجنسی میں 3ڈاکوگھس آئے اور دوکان میں بیٹھے گیس ڈیلر خرم سے 40ہزار روپے نقدی لوٹ کر وہاں سے پیدل ہی فرار ہو گئے پولیس ڈاکوؤں کا تاحال کوئی سراغ نہ لگا سکی جبکہ گزشتہ شب وارڈنمبر 1میں واقع جنرل سٹور سے چور تالے توڑ کر 80 ہزارروپے کا سامان چائے، شیمپو، جوس، نقدی وغیرہ لے گئے، سرشام شہری ایریا میں ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں پر شہر بھر کی تاجر برادری سراپاء احتجاج بنی ہوئی ہے تاجر برادری نے ڈی پی او ننکانہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :