شاہکوٹ،تھانہ بلوچنی ایریا میں ڈاکو راج برقرار، ڈاکوؤں نے قانون کے رکھوالوں کو ہی لوٹ لیا،

جمعہ 30 جنوری 2015 18:46

شاہکوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء ) تھانہ بلوچنی ایریا میں ڈاکو راج برقرار، ڈاکوؤں نے قانون کے رکھوالوں کو ہی لوٹ لیا، ڈاکو فائرنگ کرتے پولیس اہلکاروں کاموٹر سائیکل لے اڑے۔

(جاری ہے)

تفصیل کیمطابق تھانہ بلوچنی ایریا میں ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ دھڑلے سے جاری ہے، گزشتہ شب 90چٹی سیم پل پر بلوچنی پولیس کے 2اہلکار عابد اور حسنین شاہ ڈاکوؤں کو پکڑنے کیلئے ناکارہ بندوقوں کیساتھ چوکس کھڑے تھے کہ سامنے سے آنیوالے ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھ کر ہوائی فائرنگ شروع کر دی جس پر اہلکاروں نے اپنا اسلحہ چلانا چاہا تو زنگ آلود بندوقیں عین وقت پر بے وفائی کر گئیں اور ان سے بارود باہر ہی نہ نکل سکاجس پر اہلکار اپنا موٹر سائیکل وہیں چھوڑ کر قریبی کھیتوں میں چھپ گئے ڈاکو پولیس کی موٹر سائیکل لیکر 90چٹی گاؤں کیطرف رخ کر گئے ،فائرنگ کی آوازیں سن کر 90چٹی گاؤں کی مساجد میں ڈاکوؤں کی آمد کے اعلانات پر سینکڑوں دیہاتی اسلحہ، ڈنڈے، سوٹے ،کلہاڑے اٹھائے ڈاکوؤں کی سمت بھاگ کھڑے ہوئے تو پولیس کی بھی جان میں جان آئی اور پولیس نے دیہاتیوں کیساتھ مل کر ڈاکوؤں کے گرد کافی دیر تک گھیرا ڈالے رکھا لیکن ڈاکو پولیس اہلکاروں سے چھینی گئی موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، بلوچنی پولیس 90چٹی گاؤں کے سینکڑوں دیہاتیوں اور کھوجیوں کے ہمراہ ساری رات ڈاکوؤں کا سراغ لگانے میں مگن رہی لیکن وہ ڈاکوؤں کی دھول تک نہ ڈھونڈ سکی۔

متعلقہ عنوان :