شکار پور دھماکے کی ابتدائی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش

جمعہ 30 جنوری 2015 18:54

شکار پور دھماکے کی ابتدائی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29جنوری۔2015ء) شکار پور کے علاقے لکھی در کی امام بار گاہ میں ہونے والے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کر دی گئی ہے رپورٹ کے مطابق دھماکے میں 49 افراد جاں بحق جبکہ50سے زائد زخمی ہوئے ہیں دھماکہ امام بارگاہ میں نماز جمعہ کے وقت ایک مشکوک شخص کے امام بارگاہ میں داخل ہونے کے بعد ہوا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق دھماکے میں بال بئیرنگ اور نٹ بولٹس کا استعمال کیا گیا ہے تاہم دھماکے کی جگہ پر کوئی گڑھا نہیں پڑا اس لیے ابتدائی طور پر دھماکہ نصب بم کی نو عیت کا نہیں لگتا۔ وزیر اعظم کو پیش کی جانے والی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امام بارگاہ دھماکے کے زخمیوں کو ابتدائی طور پر شکار پور کے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔