جوڈیشل کمیشن کے قیام پر انصاف کا مذاق بنایا جارہا ہے ، پیر کو الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کرونگا ،عمران خان،
نواز شریف میرے سوالوں کا جواب دیں مجھے درباریوں سے جواب سننے کی ضرورت نہیں،قوم بتائے اس وقت ملک میں جمہوریت ہے یا بادشاہت ہے؟ حکومت نے فوجی عدالتوں کا قیام عمل میں لا کر اپنی نااہلی ثابت کردی ، ملکی تاریخ میں اس طرح کی کرپٹ اور نااہل حکومت نہیں دیکھی ،حکومت پٹرول کی قیمت میں 20روپے کی کمی کرکے 58روپے فی لیٹر لائے ، حکومت نے عوام کے 300ارب روپے کا خون چوسا ہے، پاکستان میں پیسے والے لوگ ٹیکس نہیں دیتے،سارا ٹیکس عوام سے وصول کیاجاتا ہے ،سینٹ میں انتخابات میں حصہ لینے کیلئے سینئر رہنماؤں کے درمیان مشاورت جاری ہے،پریس کانفرنس
جمعہ 30 جنوری 2015 18:56
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ قوم بتائے اس وقت ملک میں جمہوریت ہے یا بادشاہت ہے ، حکومت نے فوجی عدالتوں کا قیام عمل میں لا کر اپنی نااہلی ثابت کردی ، ملک میں پٹرول بحران ، بجلی سرچارجز میں اضافہ ، امن وامان کی خراب صورتحال ، ٹیکس کی عدم ادائیگی ، ملکی تاریخ میں اس طرح کی کرپٹ اور نااہل حکومت نہیں دیکھی ،حکومت پٹرول کی قیمت میں 20روپے کی کمی کرکے 58روپے فی لیٹر لائے ، حکومت نے عوام کے 300ارب روپے کا خون چوسا ہے ، جوڈیشل کمیشن کے قیام پر انصاف کا مذاق بنایا جارہا ہے ، پیر کو الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کرونگا ۔
جمعہ کے روز تحریک انصاف کے چیئرمین نے بنی گالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں پیسے والے لوگ ٹیکس نہیں دیتے اور سارا ٹیکس عوام سے وصول کیاجاتا ہے حکومت نے عوام کا تین سو ارب روپے کا خون چوسا ہے انہوں نے کہا کہ بجلی میں پہلے تیرہ فیصد لائن لاسز تھے جو اب سارے اٹھارہ فیصد لائن لاسز کردیئے گئے ہیں اور ان تمام اضافی لائن لاسز کی قیمت عوام سے وصول کی جاتی ہے پٹرول پر عوام کو ریلیف نہیں ملا اور بجلی سرچارجز کو بڑھا دیا گیا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.