نامساعد حالات کے باوجود ملک میں لاتعداد ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچا کر عوام کو ریلیف دیاجا رہا ہے،چودھری برجیس طاہر

جمعہ 30 جنوری 2015 19:02

شاہکوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء3317) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چودھری برجیس طاہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نامساعد حالات کے باوجود ملک میں لاتعداد ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچا کر عوام کو ریلیف دیاجا رہا ہے سابقہ حکومتوں کے ادوار ملکی تاریخ کے سیاہ ترین دور تھے عوام کی رگوں سے سابق حکمرانوں نے خون کا آخری قطرہ تک نچوڑنے میں کمی نہیں چھوڑی مسلم لیگی حکومت نے کشکول اٹھا کر غیروں سے بھیک مانگنے کی بجائے قومی خزانے سے ترقیاتی منصوبے بنائے ہیں اور ہمیشہ عوامی فلاح کے منصوبوں پر سرمایہ کاری کی ہے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف پاکستانی عوام کے ماتھے کا جھومر ہیں عوام اپنے قائدین کے ایک اشارے پر مر مٹنے کیلئے بھی تیار ہیں عمران خان بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں مسلم لیگ ن نے اپنی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر ہی تاریخی کامیابی حاصل کی ہے، خادم اعلیٰ پنجاب نے اپنی اعلیٰ کارکردگی سے ثابت کر دیا ہے کہ مسلم لیگ ن ہی عوامی نمائندگی کی اہلیت رکھتی ہے سستی روٹی،لاکھوں طلباء میں میرٹ کی بنیاد پر مفت لیپ ٹاپ کی تقسیم 11ماہ کی ریکارڈ مدت میں میٹرو بس سروس سسٹم کی تکمیل ،ہزاروں بیروزگار نوجوانوں میں شفاف طریقے سے گاڑیوں کی تقسیم اور دیگر بنیادی شعبوں میں سہولیات فراہم کر کے میاں شہباز شریف نے حقیقی معنوں میں خادم اعلیٰ ہونے کا حق ادا کر دیا ہے، عوام کی فلاح مسلم لیگ ن کی اولین ترجیح ہے ہمارے حلقوں میں اتنے ترقیاتی کام جاری ہیں کہ جن کا موازنہ اگر پچھلے 60سال کی حکومتوں کی کارکردگی سے کیا جائے تو بھی موجودہ منصوبے کہیں زیادہ ہوں گے، حلقہ کی عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام مکمل ہو چکے ہیں، اور باقی پر تیزی سے کام جاری ہیں۔