ورلڈ کپ سے قبل محمد عامر کے ایشو کو اٹھا کر ایک نیا پنڈورہ بکس کھول دیا گیا ہے ، عبدالقادر،

اسپاٹ فکسنگ کیس میں محمد عامر کو رعایت دیکر محمد آصف ، سلمان بٹ اور دانش کنیریا کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے ، یا تو سب کو معاف کردیا جاتا یا سب کی سزا برقرار رہتی ،خصوصی گفتگو ، پاکستان کرکٹ بورڈ کو چاہیے کہمحمد عامر کو صرف فسٹ کلاس کرکٹ تک محدود رکھیں،سرفراز نواز

جمعہ 30 جنوری 2015 19:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر لیگ اسپنر عبدالقادر نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل محمد عامر کے ایشو کو اٹھا کر ایک نیا پنڈورہ بکس کھول دیا گیا ہے ، اسپاٹ فکسنگ کیس میں محمد عامر کو رعایت دیکر محمد آصف ، سلمان بٹ اور دانش کنیریا کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے ، یا تو سب کو معاف کردیا جاتا یا سب کی سزا برقرار رہتی جبکہ سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد عامر کے حق میں جو پابندی ختم کرنے کے لئے فیصلہ کروایا ہے ان کو چاہیے کہ وہ محمد عامر کو صرف فسٹ کلاس کرکٹ تک محدود رکھیں۔

آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عبدالقادر نے کہا کہ آئی سی سی کے کرپشن یونٹ نے اب تک کتنے کیس پکڑے ہیں اور کتنے لوگوں کو سزائیں دی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں بیٹھے لوگ نااہل ہیں جو آئی سی سی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کرسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی لوگ کرپشن میں ملوث تھے ان کو کون سی سزائیں دی گئی ان کے ساتھ کیاکیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ سے پہلے محمد عامر کا ایشو اٹھانا مناسب نہیں تھا اس سے ایک نیا پنڈورا بکس کھل گیا اور اگر پاکستان ورلڈ کپ میں ہار گیا تو اس پر انگلیاں اٹھیں گی اور کئی سوالات جنم لینگے ۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے آن لائن سے گفتگو کرت ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد عامر کے حق میں جو پابندی ختم کرنے کے لئے فیصلہ کروایا ہے ان کو چاہیے کہ وہ محمد عامر کو صرف فسٹ کلاس کرکٹ تک محدود رکھیں ۔

انہوں نے کہا کہ محمد عامر کو انٹرنیشنل سطح پر ٹیم سے باہر رکھا جائے اور ان کو ٹیم میں شامل نہ کیا جائے اور صرف فسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی جائے انہوں نے کہا کہ عامر پر اسپاٹ فکسنگ کے الزامات ثابت ہوگئے تھے اور اس نے برطانیہ کی جیل میں سزا بھی کاٹی ہے اور اس کے ماضی کا ریکارڈ اچھا نہیں ہے عامر کو صرف فسٹ کلاس تک کھیلنے کی اجازت دی جائے ۔

متعلقہ عنوان :