عوامی جہوری ا تحاد پاکستان کا ہر یونین کونسل کی سطح پر دفتر کھولنے کا اعلان

جمعہ 30 جنوری 2015 19:04

صوابی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) عوامی جہوری ا تحاد پاکستان نے ہر یونین کونسل کی سطح پر دفتر کھولنے کا اعلان کر دیا۔ اور اس سلسلے میں موضع یارحسین میں ایم پی محمد علی امیر صاحب نے دفتر کا باضابطہ افتتا ح کیااور اس غزم کا اعادہ کیا کہ ہفتہ کے چار دن یارحسین اور کالوخان کے دفتر میں ہوکر علاقے کے عوام کے مسائل سنیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم پی اے محمد علی امیر صاحب نے اظہار خیا ل کرتے ہوئے کہا کہ واقعی الیکشن کے بعد میں علاقے سے غیر حاضر تھا جس کی اصل وجہ میری صحت کی خرابی تھی لیکن اس کے باوجو د جو ترقیاتی کاموں کا جال اس حلقے میں بچھایا ہے ہم نے 68 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے یہ ایک چیلنج ہے جنرل سیکرٹری بلند اقبال ترکئی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عوامی جمہوری اتحاد کی سیاست کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے کسی کے ساتھ بے انصافی نہیں ہونے دیں گے حق دار کو اس کا حق ملے گا عوامی جمہوری اتحاد کی شناخت بر قرار رہے گی اور کسی بھی پارٹی میں ضم نہیں ہوئی لہذا غیر مصدقہ افوہیں نہ پھیلائی جائے سینئر نائب صدر بخت شیر خان نے کہا کہ اے جے ائی پی ایک منظم پارٹی ہے ہماری تنظییں ہر ضلعے میں فعا ل ہے بلدیاتی نتخابات کی تیاریاں مکمل ہے لیاقت خا ن ،اسرار خان یارحسین ،ڈسٹرک زکوة چیرمین راشد خان اور خالد خان نے بھی خطاب کیا انہوں کہا کہ یارحسین روڈ کے لئے بیوٹی فیکشن لائٹ جلد از جلد لگائے جائے اس کے علاوہ ضلع صوابی کو ایک ماڈل سٹی بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :