دوطرفہ سری نگر مظفرآباد تجارت رواں ہفتے لائن آف کنٹرول چکوٹھی اوڑی سے کل269مال بردار ٹرکوں نے امن برج کو کراس کیا

جمعہ 30 جنوری 2015 19:05

چناری(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) دوطرفہ سری نگر مظفرآباد تجارت رواں ہفتے لائن آف کنٹرول چکوٹھی اوڑی سے کل269مال بردار ٹرکوں نے امن برج کو کراس کیا تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے بدھ تا جمعہ آزادکشمیر سے 130مال بردار ٹرک مقبوضہ وای گئے جبکہ مقبوضہ وادی سے139مال بردار ٹرک آزاد کشمیر آئے رواں ہفتے میں بھارتی یوم جمہوریہ کے باعث معطل ہونے والی دوطرفہ بس سروس پیر کے روز بحال کر دی جائے گی جبکہ دوطرفہ تجارت آئندہ ہفتے منگل تا جمعہ کے روز تک معمول کے مطابق ہو گی ۔