چناری کے نواحی گاؤں امرا ساون میں شیر نے دہشت پھیلا دی

جمعہ 30 جنوری 2015 19:05

چناری(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء)دیکھو دیکھو کون آیا شیر آیاشیر آیا چناری کے نواحی گاؤں امرا ساون میں شیر نے دہشت پھیلا دی عوام علاقہ راتوں کو گھروں میں محصور رہنے پر مجبورگزشتہ رات شیر گاؤں میں حملہ آوار ہو کردوبکریاں اور تین کتوں کو ہڑپ کرگیا اہلیان امرا ساون شدید خوف میں مبتلاارباب اختیار سے فوری کاروائی کرنے کا مطالبہ بالخصوص وائلڈ لائف کے اہلکاران کوئیک رسپانڈ کرتے ہوئے عوام علاقہ کے جان و مال کو لاحق شدید خطرات سے نجات دلائیں ۔