آزاد جموں و کشمیر پاور ڈویلپمنٹ بورڈ نے 48میگا واٹ پن بجلی کے منصوبے جاگراں 2کو ری ٹینڈر کرنے کی منظوری دے دی ،ٹھیکے کی الاٹ منٹ کے پراسیس میں شفافیت کو مد نظر رکھتے ہوئے 6ماہ کے اندر منصوبہ کسی بین الاقوامی شہرت کی حامل فرم کو دیا جائے گا۔

جمعہ 30 جنوری 2015 19:06

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء ) آزاد جموں و کشمیر پاور ڈویلپمنٹ بورڈ نے 48میگا واٹ پن بجلی کے منصوبے جاگراں 2کو ری ٹینڈر کرنے کی منظوری دے دی ،ٹھیکے کی الاٹ منٹ کے پراسیس میں شفافیت کو مد نظر رکھتے ہوئے 6ماہ کے اندر منصوبہ کسی بین الاقوامی شہرت کی حامل فرم کو دیا جائے گا۔آزاد جموں و کشمیر پاور ڈویلپمنٹ بورڈ کا اہم اجلاس زیر صدارت سینئر وزیرآزاد کشمیر چودھری محمد یٰسین (چیئرمین پی ڈی او بورڈ ) کشمیر ہاؤس اسلام میں ہوا ،اجلاس میں اے سی ایس ڈویلپمنٹ ڈاکٹر تاشفین ،ایم ڈی PDOمشتاق گورسی ،سیکرٹر ی برقیات خواجہ احسن ،ڈی جی PPCنوید گیلانی ،سیکرٹری فنانس اورPPIBکے نمائندگان نے شرکت کی ،بورڈ کے تمام ممبران نے اتفاق رائے سے 48میگا واٹ ہائڈل منصوبے جاگراں 2کے ٹھیکے کو ری ٹینڈر کرنے کی منظوری دیتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ ری ٹینڈرنگ کے پراسیس کو 6ماہ کے اندر مکمل کیا جائے اور فیئر اینڈ ٹرانسپیرنٹ طریقہ کار کے ذریعے منصوبہ کسی بین الاقوامی شہرت کی حامل کمپنی کو دیا جائے تاکہ مقررہ مدت میں منصوبے کی تکمیل عمل میں لائی جا سکے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن چودھری محمد یٰسین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ہائڈل منصوبوں میں کرپشن کو قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ ریاستی وسائل عوام کی امانت ہیں بدیانتی کا تصور بھی نہیں کیاجا سکتا،پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کی راہیں ہموارکر کے ہائڈل منصوبوں کی رفتار کو تیز کریں گے ،معاشی اور اقتصادی ترقی پیپلز پارٹی کا ایجنڈا ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان و آزاد کشمیر میں ہمیشہ میگا منصوبے پیپلز پارٹی کی حکومتوں نے دیے ،آزاد حکومت بھٹو ازم کے فلسفے کے مطابق عوام کی خوشحالی کیلئے میگا پراجیکٹس پر کام کر رہی ہے ،آزاد کشمیر میں ہائڈل کے دستیاب پوٹینشل کو بروئے کار لا کر پاکستان و آزاد کشمیر میں انرجی کرائسس کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کردیں گے ۔

واضح رہے کہ جاگراں 2منصوبہCWEنامی چائنیز کمپنی کو الاٹ کیا گیا تھااپوزیشن اور دیگر اداروں کی جانب سے منصوبے کی الاٹ منٹ کے پراسیس میں غیر شفافیت اور کرپشن کے الزامات عائد کئے گئے تھے جس پر سینئر وزیر آزاد کشمیر چودھری محمد یٰسین نے وزیر اعظم کو اختلافی نوٹ بھی تحریر کیا تھابعد ازاں ورلڈ بنک کی جانب سے CWEکوبلیک لسٹ قرار دیئے جانے کے بعد ڈونر ایجنسی اے ایف ڈی نے ٹھیکہ کو ری ٹینڈر کرنے کی سفارش کی تھی،چیئرمین PDOو سینئر وزیر آزاد کشمیر چودھری محمد یٰسین کی زیر صدارت PDOبورڈ نے اتفاق رائے سے منصوبے کی ری ٹینڈرنگ کی منظوری سے جاگراں کرپشن سکینڈل کا ڈراپ سین ہوگیا ہے اور کرپشن کے تمام خدشات دم توڑ گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :