جماعت اسلامی حلقہ خو اتین کے تحت گستاخا نہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف اسلام آباد میں احتجاجی ریلی،

نبی کریم کی شان میں گستاخی کر کے اہل مغر ب نے ڈیرھ ارب مسلمانوں کے دلوں کو چھلنی کیا، وزیر اعظم نو از شر یف او آئی سی کا اجلاس بلا کر اس مذ موم حر کت کے خلا ف اُ مت مسلمہ کا متفقہ لا ئحہ عمل تیار کر یں ، مقررین کا خطاب

جمعہ 30 جنوری 2015 19:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) جماعت اسلامی حلقہ خو اتین اسلام آباد کے تحت گستاخا نہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف اسلام آباد میں احتجاجی ریلی منعقد کی گئی جس کی قیادت جماعت اسلامی صو بہ پنجاب کی نا ظمہ سکینہ شاہد نے کی اس مو قع پر نا ظمہ اسلام آباد زیبا خا لد ،سابق ایم این اے بلقیس سیف اوردیگر خو اتین رہنماء بھی مو جو د تھیں۔

احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں خو اتین اور بچوں نے شر کت کی جنہوں نے جماعت اسلامی کے پر چم ،اسم محمد کے پلے کارڈ،اور فر انس کے خلاف درج نعروں والے بینرز اٹھا رکھے تھے ۔احتجاجی ریلی سے خطاب کر تے ہو ئے نائب امیر جماعت اسلامی پا کستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ نبی کریم کی شان میں گستاخی کر کے اہل مغر ب نے ڈیرھ ارب مسلمانوں کے دلوں کو چھلنی کیا ہے دنیا بھر میں صحا فت کے کچھ اصول ہو تے ہیں مگر اہل مغر ب نے آزادی اظہار رائے کے نام پرآزادی اظہار تذلیل شرو ع کر دی ہے جو مسلمانوں کو کسی بھی صو رت قبول نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاوزیر اعظم نو از شر یف OICکا اجلاس بلا کر اس مذ موم حر کت کے خلا ف اُ مت مسلمہ کا متفقہ لا ئحہ عمل تیار کر یں تا کہ مغرب کو اس بات کا پتہ چل سکے کے ڈیرھ ارب مسلمانوں کے حکمران غیرت اور حمیت رکھتے ہیں ۔فرانس کے ایک پست زہنیت کے میگز ین نے مسلمانوں کے مر کز عشق ومحبت پر حملہ کر کے مسلمانوں ہی کی نہیں بلکہ پو ری انسانیت کی تو ہین کی ہے اور اس بات کا ثبو ت دیا ہے کہ وہ تو ہین انسانیت پر یقین رکھتا ہے ۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہو ئے امیر جماعت اسلامی اسلام آباد زبیر فارو ق خان نے کہ مسلمان حکمرانوں کے رو یوں کی وجہ سے مغر ب کو نبی کر یم ﷺ کی شان میں گستا خانہ خا کو ں کی اشاعت کی جر ات ہو ئی ہے یہ اپنے مفادت کے عوض مغرب کے سامنے سجدہ ریز ہیں جس کی وجہ سے مغر بی ممالک کو ہمارے نبی کی شان میں گستا خی کی جر ات ہو ئی ہے ۔انھوں نے کہا مت مسلمہ کی دشمنی میں سار ا یورپ اکٹھا ہو چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :