سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے کبڈی کا نمائشی میچ 7فروری کو میاں چنوں میں ہوگا،

پاکستان گرین کی قیادت قومی کبڈی ٹیم کے کپتان شفیق چشتی اور پاکستان وائٹ کی سجاد گجر کریں گے

جمعہ 30 جنوری 2015 19:14

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے میاں چنوں سٹیڈیم میں 7فروری کو کبڈی کا نمائشی میچ کھیلا جائیگا، مقابلہ پاکستان وائٹ اور پاکستان گرین کے درمیان ہوگا، پاکستان گرین کی قیادت قومی کبڈی ٹیم کے کپتان شفیق چشتی اور پاکستان وائٹ کی قیادت سجاد گجر کریں گے۔ میچ دوپہر ایک بجے شروع ہوگا جس میں قومی کبڈی ٹیم کے تمام کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کبڈی ٹیم کے کپتان شفیق چشتی نے کہاکہ نمائشی میچ کا مقصد پنجاب میں کبڈی کو فروغ دینا ہے اس کا فائدہ یہ بھی ہوگا کہ تمام کھلاڑی وارم اپ رہیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نمائشی میچ کے تعاون پر سپورٹس بورڈ پنجاب کے شکر گزار ہیں ، ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کبڈی کے کھیل کو عروج پر پہنچا دیا ہے، تین برس قبل تک کبڈی کا کوئی ایونٹ نہیں ہوتا تھا ، ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور کی کاوشوں سے کبڈی کا کھیل دورباہ زندہ ہوگیا اور اب پاکستان کبڈی ورلڈ کپ کے فائنل تک پہنچا ہے، اس کے علاوہ ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور کی محنت اور کاوشوں سے پاکستان نے ورلڈ کبڈی لیگ میں بھی شرکت کی جس میں دنیا کی 8بہترین ٹیموں نے حصہ لیا، کبڈی لیگ کھیلنے سے ہمارے کھلاڑیوں کے اعتماد میں بے پناہ اضافہ ہوا جس کا فائدہ ٹیم نے کبڈی ورلڈ کپ میں اٹھایا۔

متعلقہ عنوان :