مصباح الحق کی قیادت میں مجھے ایک نمبر پر بیٹنگ نہیں کرائی گئی جس کی وجہ سے کارکردگی متاثر ہوئی‘ کامران اکمل ،

ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ میں شامل نہ کیے جانے پر مایوسی کا اظہار ، ٹیم میں واپسی کیلئے پرعزم ہوں ‘ وکٹ کیپر بلے باز کی گفتگو

جمعہ 30 جنوری 2015 19:17

مصباح الحق کی قیادت میں مجھے ایک نمبر پر بیٹنگ نہیں کرائی گئی جس کی ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے کہا کہ مصباح الحق کی قیادت میں مجھے ایک نمبر پر بیٹنگ نہیں کرائی گئی جس کی وجہ سے میری کارکردگی متاثر ہوئی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر مجھے صحیح نمبروں پر کھلاتے تو میں پرفارم کر کے دکھا سکتا تھا، جب ضرورت پڑی تو مجھ سے اوپننگ کرائی گئی لیکن وقت نکلنے پر ساتویں نمبر پر بھیجنے سے بھی گریز نہیں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مصباح الحق نے انضمام الحق، شعیب ملک اور شاہد آفریدی کی طرح میری صلاحیتوں کو صحیح طریقے سے استعمال نہیں کیا۔وکٹ کیپر بلے باز نے ورلڈ کپ 2015ء کے لیے اسکواڈ میں شامل نہ کیے جانے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ نہ کھیلنے کا افسوس ہے لیکن میں نے ابھی ہتھیار نہیں ڈالے اور قومی ٹیم میں واپسی کے لیے پرعزم ہوں۔کامران اکمل نے کہا کہ پاکستانی ٹیم 1992ء کے ورلڈ کپ کی کارکردگی دہرا سکتی ہے لیکن ساتھ ساتھ مشورہ دیا کہ وہ چھوٹے چھوٹے اہداف بناتے ہوئے پہلے ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں رسائی کو ترجیح بنائے۔یاد رہے کہ اس سے قبل سابق بلے باز محمد یوسف اور آل رانڈر شعیب ملک بھی مصباح الحق پر اسی طرح کے الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :