ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن شرقی میں ڈینگی وائرس ،مچھراورحشرات الارض کے خاتمے کیلئے جراثیم کش ادویات کی اسپرے مہم کا آغاز

جمعہ 30 جنوری 2015 19:18

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی نادر علی وسان اور میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی منظور عباسی کی ہدایت کے مطابق سپریٹنڈنگ انجینئرفضل محمود گل کی نگرانی میں ڈینگی وائرس ، مچھروں اور دیگر حشرات الارض کے خاتمے کے لئے جراثیم کش ادویات کی اسپرے مہم کاآغاز 2 فروری سے کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی منظور عباسی نے کہا کہ بالترتیب بلدیہ شرقی کے گلشن زون کی 13 یوسیز میں ادویات کا اسپرے کیا جائے گا جبکہ مہم میں 6 عدداسپرے مشینوں کا استعمال کیا جائے گا۔

اس موقع پر ایم سی نے کہا کہ اسپرے کی گاڑیاں اپنے مطلوبہ وقت پر کام کا آغاز کریں۔جبکہ شام 4بجے سے اسپرے کی گاڑیاں علاقوں میں اسپرے کا آغاز کردینگی۔میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی منظور عباسی نے محکمہ سالڈویسٹ کو مکمل کو آرڈینیشن اور انسپکٹرز و سینیٹری اسٹاف کو اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت دی ۔مزید براں کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال میں سالڈویسٹ کا عملہ شفٹوں میں تعینات رہے گا۔

متعلقہ عنوان :