مہنگائی بیروگاری بدامنی نے عوام کا جینا حرام کررکھا ہے ،خوشحال خان ،
تبدیلی کے دعویدار حکمرانوں کی صوبائی حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے ، صدر اے این پی نوشہرہ
جمعہ 30 جنوری 2015 19:19
نوشہرہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) عوامی نیشنل پارٹی ضلع نوشہرہ کے صدر ملک جمعہ خان ضلعی سیکرٹری جنرل خوشحال خان نے کہا ہے کہ مہنگائی بیروگاری بدامنی نے عوام کا جینا حرام کررکھا ہے مرکزی حکومت اور تبدیلی کے دعویدار حکمرانوں کی صوبائی حکومت بھی بری طرح ناکام ہوچکی ہے اور ایک بار پھر پورے صوبے خیبرپختونخوا کے عوام کی نظریں اے این پی پر لگی ہے عمران نیازی اور انکی پارٹی کو ووٹ دے کر اب عوام سخت پریشان ہیں عمران نیازی نے خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کو یرغمال بنا رکھا ہے اور عمران خود بنی گالا کے شیش محل میں بیٹھ کر صوبہ خیبرپختونخوا کے عوام کی تقدیر کے فیصلے کرتے ہیں آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کا مکمل صفایا ہوجائیگا عنقریب نوشہرہ میں بڑی بڑی سیاسی اور قدآور شخصیات اے این پی میں شمولیت اختیار کریں گے ان خیالات کااظہار ملک جمعہ خان اور خوشحال خان خٹک نے اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اے این پی کے صوبائی رہنما اورخدائی خدمتگار ملک آفتاب خان اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ملک جمعہ خان اور خوشحال خان نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف اے این پی نے جوموقف اپنایا تھا آج ساری پارٹیاں ہماری تائید کررہی ہے اور دہشتگردی کے خلاف اے این پی نے سب سے بڑی قربانیاں دی ہیں جبکہ اے این پی نے اپنے دورحکومت میں جو کارنامے سرانجام دئیے تھے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملے گی اور موجودہ تبدیلی کے دعویدار حکمران عوام کے مسائل حل کرنے سے راہ فرار اختیار کررہے ہیں ہم نے پہلے بھی عوام کی خدمت نہیں کی تھی اور آئندہ بھی عوام کی خدمت کریں گے اور عوام کی خدمت سے ہمیں کوئی طاقت نہیں روک سکتا ملک جمعہ خان نے کہاکہ اب وقت آگیاہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا کے غیور عوام اسفندیار ولی خان کی قیادت اور سرخ جھنڈے تلے متحدہوجائے کیونکہ اے این پی واحد ملک وقوم کے حقوق کی نمائندہ جماعت ہے اور اے این پی واحد پارٹی ہے جو صوبہ خیبرپختونخوا کو تمام مسائل سے نکالنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.